HoshKaro - Daily News and Reviews

Latest Entertainment News

Latest Movie Trailers

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان



آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء): پاکستانی صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ حکومت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے بتایا کہ اگرچہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے لیکن حکومتی جماعت کے دو عہدیداران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا موقف ہے کہ اس پر بات ہونی چاہئیے اور 3 سال نہیں تو کم از کم آئندہ ایک سال تک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جانی چاہئیے۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے یہ موقف آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے اور اس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سرپرستی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

طورخم بارڈر پر آج کیا ہونے والا ہے؟؟ بڑی خبر آ گئی





طورخم بارڈر پر آج کیا ہونے والا ہے؟؟ بڑی خبر آ گئی 

اسلام آباد (اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)طورخم بارڈرپرآج کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے ،پاکستان اورافغانستان کے سرحدی سیکورٹی حکام کااجلاس بھی آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم پرگزشتہ کئی دن سے جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے سرحدی علاقے میں کرفیونافذکرکے سرحدی دیہات کو خالی کروالیا گیا تھا ،طورخم کے مقام پرپاک افغان سرحدپرکشیدگی پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے پرشروع ہوئی تھی ۔
پاکستان کی طرف سے گیٹ لگانے پرافغان فوج نے پاک فوج پر بلااشتعال فائرنگ کردی تھی جس سے پاک فوج کے ایک میجرشہیدجبکہ کئی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے ،تاہم سفارتی رابطوں کے بعدصورتحال بہترہوئی ہے اورآج پاک افغان سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوگی ،جس کے بعدطورخم علاقے سے کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے کاکام بھی نوے فیصدمکمل کرلیاگیا۔پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد سرحد پرپاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طورخم باڈر پر افغان فورسز کے جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے باعث پاک فوج کے ایک میجر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو بعد میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کو کوئٹہ میں سپردخاک کیا گیا اس واقعے کے بعد سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے چمن پاک افغان سرحد کو سیل کردیا گیا تھامسافروں کے ساتھ مکمل قانونی دستاویزات ہونے کے بعد چھوڑا جارہا تھا جس کے پاس سرکاری دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں گھنٹوں تک سرحد کی راہ تکتے رہے اور باڈر کراس نہ کرسکے ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جانب سے سرحد پر بھاری اسلحہ پہنچا دیا گیا اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ سرحد کے حفاظت شروع کر دی گئی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والوں کیلئے سرحد مکمل بند رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اور ہزاروں کی تعدا د میں مسافر باڈر کے آس پاس جمع ہوگئے

Kim Kardashian West is back in the game, sizzles on the cover of GQ

Kim Kardashian West is back in the game, sizzles on the cover of GQ 

 

Kim Kardashian West is back! Yes, she has lost oodles of weight in merely six months and is looking like a million bucks. Kim has lost her pregnancy weight and has posed semi-nude for the coveted GQ magazine. The wife of Pablo is slaying it with her oomph. Kim gave birth to Saint West in December last year after a complicated pregnancy. However, ever since she has been following the Atkins Diet and has been working out like a beast. She made sure to share her tricks and tips   with her fans. She kept sharing photos of her work-out sessions and diet plans with her zillion fans. She definitely has come a long way since giving birth to Saint and this cover sure is its proof. 
The television personality and socialite oozed glamour as she celebrated her post-baby body. She dropped almost 60 lbs in the last couple of months. This is Kim's second shoot with GQ magazine, she had earlier posed for them in 2014. 
Kim Kardashian West and husband Kanye West are parents to three-year-old North West and six-month-old son Saint West.

صف بند ی ہوگئی، 40 سے زائد ممالک امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ آکھڑے ہوئے، چین نے بھی واضح اعلان کردیا




بیجنگ (نیوز ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ امریکا اور چین سے بڑھ کر اب دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ گیا ہے اور جہاں ایک طرف امریکا اپنے اتحادیوں کو اکٹھا کر رہا ہے تو وہیں درجنوں ممالک چین کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رﺅٹرز کے مطابق چین کی طرف سے گزشتہ روز ان 40 سے زائد ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں اس کی حمایت کی ہے ۔ بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ سمندری علاقے کے متعلق امریکا کی شہہ پر فلپائن کی طرف سے چین کے خلاف ہیگ کی مستقل عدالت برائے تصفیہ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا، مگر چین کی طرف سے اس مقدمے کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام معاملات دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ چینی حکومت نے جہاں اپنے خلاف سازشیں کرنے والے ملکوں کو خبردار کیا وہیں حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک حق کا ساتھ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا علاقہ معدنیات سے مالا مال ہے اور یہاں سے ہر سال تقریباً پانچ کھرب امریکی ڈالر (تقریباً5سو کھرب پاکستانی روپے) کا تجارتی سامان گزرتا ہے۔ چین تقریباً اس تمام علاقے کی ملکیت کا دعوے دار ہے جبکہ دوسری جانب فلپائن، برونائی، ویتنام، ملائیشیا اور تائیوان بھی اس کے کچھ حصوں کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ہیگ کی عدالت میں فلپائن کی طرف سے دائر کئے گئے مقدمے کا فیصلہ عنقریب متوقع ہے۔ اس موقعہ پر یورپی یونین اور امریکا کی طرف سے چین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس عدالت کا فیصلہ تسلیم کرے، تا ہم چین نے عدالتی کارروائی کو رد کردیا ہے۔

پاک فوج کے شاندار جواب نے افغانیوں کے دانت کھٹے کر دیئے۔۔طور خم بارڈر چیک پوسٹ پر اچانک یہ کیا ہو گیا؟؟ دھماکہ خیز خبر آ گئی


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک افغان سرحدی حدود پرگزشتہ چار روز سے جاری افغان سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ،طورخم بارڈر پر پاک افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیز فائر کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب واقع چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دئیے گئے ہیں ۔طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گیٹ کی تعمیر کا کام شروع کردیا ۔
سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان نے طورخم بارڈر پر پاکستانی حدود میںزیر تعمیر گیٹ کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی گزشتہ چار روز سے فائرنگ کے بعد سیز فائر کردیا گیا جس کے بعد افغان سفیر نے پاکستانی عسکری اور دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کر کے یقین دہانی کرائی ہے کہ طورخم بارڈر پر پاکستانی حدود میں تعمیر ہونے والے گیٹ پر افغانستان مداخلت نہیںکرے گا ۔اس موقع پر دونوں جانب سے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بات چیت سے معاملات کو حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔

بارشیں ہی بارشیں۔۔۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی




اسلام آباد تازہ ترین۔15 جون ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔ جمعرات راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویژن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں دو اچھی پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور(سٹی05،ائیرپورٹ02) ریکارڈ کی گئی ۔ دالبندین، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد، دادو، سبی، کوہاٹ میں درجہ حرارت 46، بھکر، جیکب آباد، تربت رحیم یار خان میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔</p>

میجرجوادچنگیزی شہید کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی



<p>
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2016ء):پشاور میں میجرجوادچنگیزی شہید کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے،نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور گیریژن میں میجر علی جواد چنگیزی کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے میجر علی جواد کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔میجرعلی جواد شہید کو کوئٹہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز پاک افغان سرحدطورخم پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں میجر علی جواد شہید ہوگئے تھے۔</p>