پی سی بی کا سپر ایٹ ٹی 20 میں پی ایس ایل کی طرز پرڈرافٹنگ سسٹم لانے کا فیصلہ



لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی طرح سپرایٹ ٹی ٹونٹی میں بھی ڈرافٹنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار کپتان اور کوچز کے پاس ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کی فہرست سلیکشن کمیٹی دے گی ، ریجنل صدور ٹیموں کے کپتان کا انتخاب کریں گے ۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرایٹ ٹی 20 میں کھلاڑی کسی بھی ریجن کی نمائندگی کر سکے گا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ سے واپسی پر سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کا انعقاد متوقع ہے ،اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 8 بہترین ریجنل ٹیموں کے مقابلے ستمبر یا اکتوبر میں ہوں گے ۔ اس سے قبل بھی پاکستان سپرلیگ اورون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوچکا ہے.
Categories:
Similar Videos

0 comments: