آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان



آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء): پاکستانی صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ حکومت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے بتایا کہ اگرچہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے لیکن حکومتی جماعت کے دو عہدیداران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا موقف ہے کہ اس پر بات ہونی چاہئیے اور 3 سال نہیں تو کم از کم آئندہ ایک سال تک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جانی چاہئیے۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے یہ موقف آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے اور اس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سرپرستی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Categories:
Similar Videos

0 comments: